• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل نے 6 جی وائرلیس ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا، انجینیئر درکار

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل انکارپوریشن نے حال ہی میں 5 جی انٹرنیٹ سروس چلانے والے آئی فون متعارف کروائے ہیں، تاہم اب اس کی نظر ٹیکنالوجی کا ورلڈ لیڈر بننے کے لیے 6جی پر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں موجود دی کپرٹینو نامی ایک کمپنی نے ملازمتوں کا اشتہار دیا جس میں بتایا گیا کہ ایک کمپنی کو انجینیئرز کی تلاش ہے جو آئندہ جنریشن کی وائرلیس سسٹم پر کام کر سکے۔


اشتہار میں جس کمپنی کا ذکر ہے وہ ایپل تھی جبکہ کمپنی کو انجینیئرز ایپل کے ’سلیکون ویلی‘ اور ’سان ڈیاگو‘ کے آفس میں درکار ہیں۔

واضح رہے کہ ان دونوں آفسز میں ایپل وائرلیس ڈیولپمنٹ اور چپ ڈیزائن پر کام کرتی ہے۔

اشتہار کے متن میں لکھا تھا کہ جن لوگوں کو کمپنی ملازمت دے گی وہ 6 جی وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم پر ریڈیو رسائی نیٹ ورک کے لیے کام کریں گے۔ 

تازہ ترین