• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس ماسک نہ پہننے کے حوالے سے بیان نہیں دیا، میگن فوکس

ہالی وڈ اداکارہ میگن فوکس نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران فیس ماسک نہ پہننے کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

جعلی ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد 34 سالہ میگن فوکس نے انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ میں نے کبھی بھی فیس ماسک نہ پہننے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔

میگن فوکس نے لکھا کہ یہ خوفناک عمل ہے کہ آپ اس کام کے لئے وائرل ہوسکتے ہیں جو آپ نے نہ کیا ہو۔ انٹرنیٹ بھی بہت مذاق چیز ہے۔

کچھ دن قبل میگن فوکس نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران مشکلات کا شکار چھوٹے کاروباری افراد کی حمایت کرنے پر بھی زور دیا تھا۔

تازہ ترین