مانچسٹر(غلام مصطفی مغل)اولڈہم میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے اندر کورونا وائرس ویکسین بارے پائے جانے والے منفی تاثرات کو ختم کرنے کے لیے ماسک کونسل آف اولڈہم اور اولڈہم کونسل کے اشتراک سے علمائے کرام اور کمیونٹی راہنماؤں کو مذہبی و سائنسی نقظہ نظر سے ویکسین کی افادیت اور حلال و حرام بارے ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مدینہ جامع مسجد گینز برا ایونیو اولڈہم میں ہونے والی انتہائی اہم ورکشاپ منعقد ہوئی میں پیشہ ور ماہر ڈاکٹروں نے علمائے کرام اور کمیونٹی رہنماؤں کو آگاہی دی اور ان کی جانب سے کیے گئے سوالات کے سائنسی اور مذہبی حوالہ سے تفصیلی جوابات دیئے تاکہ جوعلمائے کرام اور کمیونٹی رہنما جو افراد و یکسی نیشن کے حوالے سے تذب کا شکارہیں انہیں ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ کیا جا سکے کیونکہ برطانیہ بھر میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی شرح میں ایشائی کمیونٹی سرفہرست ہے۔ ڈاکٹر زاہد چوہان نےکہا کہ و یکسی نیشن ضروری ہے ہمارے علمائے کرام نے اور میں نے مذہبی اور سائنسی حوا لےسے ویکسین بارے بتایا ا ن کاکہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران علمائے کرام نے اہم کردار ادا کیا اور ہمیں امید ہے و یکسی نیشن مہم بارے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر مشرف حسین نے کہا کہ مذہبی علماء کرام کو ویکسین بارے آگاہی دینا ضروری ہے تاکہ وہ کمیونٹی کو بتائیں کے کورونا وائرس ویکسین اسلامی لحاظ سے حلال ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو آگاہی دیں کہ ویکسین حرام نہیں ہے انسانی جانوں کو بچانا ہماری ہماری ذمہ داری ہے۔ کونسل آف ماسک اولڈہم کے نمائندہ سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے کہا کہ ورکشاپ میں طبعی ماہرین نے سائنسی اور مذہبی حوالہ سے علمائے کرام اور کمیونٹی راہنماؤں کو کورونا وائرس ویکسین بارے بتایا اور انکے سوالات کے جوابات دے کمیونٹی کو ویکسین بارے منفی پروپیگنڈوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔حافظ محمد منیر کا کہنا تھا زندگی کے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں اور اللہ کے حکم پر عمل بھی کریں اورساتھ میں صحت مند ماحول کو پروان چڑھائیں اور جہاں تک ہو اس پیغام کو دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ مولانا محمد فاروق نورانی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات ہمیں زندگی بچانے کا درس دیتی ہے اس لیے ہمیں ویکسین ضروری لگوانا چاہیے۔دین اسلام انسانی زندگی بچانے کا درس دیتا ہے ہم سب کا فرض ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے بارے کمیونٹی کو سائنسی اور مذہبی حوالہ سے آگاہی دیں تاکہ جلد ہی اس وبا سے چھٹکارا پایا جا سکے۔