آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شادی سے انکار پر لڑکی کو ٹرین کے سامنے پھینک دیا گیا

بھارت میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکے نے 21سالہ لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور 12 ٹانکے لگانے پڑے۔

سی سی ٹی وی کیمروں نے جمعہ کی شام کھر ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے کو ریکارڈ کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو دھکا دینے کے بعد فرار ہوگیا جسے 12 گھنٹے بعد حراست میں لے لیا گیا اور اس کی شناخت سومیدھ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک سینئر پولیس انسپکٹر نے بتایا ہے کہ 2 سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور انکے درمیان دوستی بھی تھی۔ لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ لڑکا نشے کا عادی ہے تو اس نے خود کو اس سے دور کرلیا۔ اس کے باوجود ملزم لڑکی کو پریشان کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو دھکا دینے سے پہلے اسے قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید