• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات نے پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پول کھول دیا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات نے حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی مقبولیت کا پول کھول دیا ہے، اور اسے اس بات کا اندازہ ہوگیا ہوگا کہ انتخابی نعروں پر عمل در آمد نہ کرنے کے باعث اس کی مقبولیت میں تیزی سے کمی آئی ہے، سینیٹ کے انتخاب میں بھی اسے مشکلات کا سامنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اپنے موجودہ دور اقتدار میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو کسی شعبے میں ریلیف فراہم نہ کرسکی۔

تازہ ترین