• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیلنسکی کی ٹرمپ، روس ڈیزل معاہدے پر تنقید، جنگی مالی اعانت کہہ دیا

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے درمیان ہونے والے ڈیزل معاہدے کو ہدف تنقید بنالیا۔

برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں زیلنسکی نے امریکا اور روس کے ڈیزل معاہدے کو پیوٹن کی جنگی مالی اعانت قرار دیا ہے۔

دوران خطاب یوکرینی صدر نے روس کی امن کوششوں کو محض ایک ڈھونگ قرار دیا اور پیوٹن پر حقیقی امن مذاکرات میں دلچسپی نہ رکھنے کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فرنٹ لائن پر ڈرون گرانے اور آپریشنز کے لیے اسپیس ایکس کے اسٹار شیلڈ سسٹم کی رفتار میں خلل کی وجہ سے شدید خدشات لاحق ہیں۔

یورپی یونین کے رہنماؤں نے زیلنسکی کی حمایت کی، اس موقع پر اسٹونیا کے وزیراعظم نے یورپ پر زور دیا کہ وہ یوکرین کے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کےلیے نیا قرض فراہم کرے۔

اس دوران یوکرین نے یورپی یونین سے اگلے سال کی دفاعی ضروریات اور روس کی مزاحمت کے لیے کم از کم 70 ارب یورو کے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید