• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،امن ترقی پارٹی کا الیکشن کمیشن میں اصلاحات کیلئے تحریک چلانے کا اعلان

پشاور(وقائع نگار) امن ترقی پارٹی نے الیکشن کمیشن میں اصلاحات کے لئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے مختلف اجلاسوں اور پارٹی میں نئے شامل ہونے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن ترقی پارٹی ایک بڑی عوامی قوت کے ساتھ الیکشن کمیشن اور اداروں میں اصلاحات کی تحریک چلائے گی، ملک کے اکثریت نوجوان ہمارے ساتھ ہوں گے، جو صحیح حقیقی جمہوریت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں جامع اصلاحات کی ضرورت ہے، مار، دھاڑ، دھونس دھاندلی اور آر او ز کا اغواء ناقص کارکردگی، بد انتظامی اور لاقانونیت کی مثال ہے، حقیقی جمہوریت جماعتوں میں ہے نہ ایوانوں میں، لوگوں کو تعصبات میں تقسیم کیا جا رہا ہے، شخصی سیاست اور منافرت کو جمہوریت کا نام دیا جا رہا ہے، موجودہ اور سابق حکمرانوں نے اپنے مفادات کے گروپ بنا رکھے ہیں، وننگ ہارسز کو خرید کر الیکشن لڑے جاتے ہیں اور دھونس اور دھاندلی کو فروغ دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین