• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور پشاور کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی اور پشاور کا مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 14 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال اور جنوب مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 23 فیصد ہے۔

دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں مطلع جوزی ابر الود ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔


محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور اور گرد و نواح میں مطلع جوزی ابر الود اور موسم سرد رہے گا۔

پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد کاکول میں کم سے کم درجۂ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ، مالم جبہ میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ، چترال میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ، پارا چنار میں منفی 2 ڈگری سینٹی جبکہ اپر دیر اور کالام میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین