محمکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 12 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 30 فیصد ہے۔
ادھر پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ترین اور خشک ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد کاکول میں کم سے کم درجۂ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، مالم جبہ میں منفی 4، کالام میں منفی 6، چترال میں منفی 2، اپر دیر میں منفی 3 جبکہ پارا چنار میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہے گا۔