• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناؤں گا، اعظم سواتی


وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ ہم ریلوے سے 50 سال کی گندگی نکال رہے ہیں، ریلوے میں موجود کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بناؤں گا۔

اعظم خان سواتی کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے اسلام آباد میں سفاری ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

سفاری ٹورسٹ ٹرین کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی و دیگر نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کے دوران اعظم خان سواتی نے محکمہ ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہا کہ پہلی ترجیح ریلوے سے کرپشن کا خاتمہ ہے، ریلوے کی وجہ سے ملک ترقی کرتے ہیں، ریلوے سیاحت میں بہترین کردار ادا کرے گا۔

وزیر ریلوے اعظم سواتی نے مزید کہ دنیا ریلوے کے ذریعے اپنی معیشت چلارہی ہے، ریلوے کی وجہ سے سیاحت ترقی کرتی ہے۔

اس دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ریلوے معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، ریلوے کی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے،  دور دراز علاقوں میں ریلوے کو فروغ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ سفاری ٹورسٹ ٹرین راولپنڈی سے اٹک خرد تک سیاحوں کو لے کر جائے گی، 751 کلومیٹر ٹریک پر سفاری ٹورسٹ ٹرین کا فی مسافر ٹکٹ 1000 روپیہ ہوگا۔

 سفاری کوچ میں بڑوں کے لیے 1000 روپے کا ٹکٹ دستیاب ہوگا جبکہ  بچوں کے لیے 500 روپے اور سیلون میں 3000 روپے کا ٹکٹ ہوگا۔

تازہ ترین