پاکستان کی صفِ اول اداکارہ اور پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ماہرہ خان نے تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہا ہے۔
گزشتہ روز اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اردو میں جاری کیے گئے اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ اب میں زلمی فیملی کا حصہ ہوں۔
اداکارہ نے لکھا تھا کہ ‘مجھے فخر ہے کہ میں آپ کے ساتھ ٹیم کی حمایت کروں گی۔ ‘
اسرا بیلگیچ کی جانب سے دی گئی اس خبر پر جہاں اُن کے پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا تو وہیں پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ماہرہ خان بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔
ماہرہ خان نے اسرا بیلگیچ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو زلمی فیملی میں خوش آمدید۔‘
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ترکش اداکارہ کو پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرا کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور زلمی نے ترانے کی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر، اسرا بیلگیچ، ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو شامل کیا گیا ہے۔