• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری طرح ٹھیک ہونے میں مزید وقت لگے گا، راہول رائے

مشہور بھارتی فلم عاشقی سے شہر کی بلندیوں کو چھونے والے راہول رائے کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، تاہم اداکار کا کہنا ہے کہ ان کی حالت کو بالکل ٹھیک ہونے میں مزید وقت لگے گا۔ 

گزشتہ برس نومبر میں راہول رائے کو برین اسٹروک ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ کارگل کے شدید ٹھنڈے اور سخت موسمی حالات کی وجہ سے انھیں برین اسٹروک ہوا تھا۔

تاہم اب انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی طبیعت کی اپڈیٹ شیئر کی۔ 

انھوں نے لکھا کہ وہ اسپتال میں لمبے عرصے تک علاج کے بعد اب میں بہتر ہورہا ہوں، تاہم پوری طرح ٹھیک ہونے میں مزید وقت لگے گا۔ 

راہول رائے نے مداحوں کے ساتھ ساتھ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کا بھی مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ 

تازہ ترین