کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملتان سلطانز کی قیادت سے محروم ہونے والے شان مسعود پاکستان سپر لیگ سکس کے پہلے میچ میں پلئینگ الیون میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ چند دن پہلے ملتان نے کپتان کا تاج محمد رضوان کے سر پر سجایا تھا۔ شان مسعود نے گذشتہ سال ملتان کی جانب سے سب سے زیادہ دس میچوں میں283رنز بناکر ٹیم کو پلے آف میں پہنچایا لیکن وہ ڈگ آئوٹ میں بیٹھ کر ٹیم کو دیکھتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ میں شان مسعود کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔