رانی پور (نامہ نگار) سینیٹ الیکشن میں وفاقی حکومت کو اپنے ارکان پر اعتماد ہونا چاہیے، سینیٹ انتخابات کے متعلق سپریم کورٹ میں دائر ریفرنس پر جو بھی فیصلہ آئے گا قبول ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ہفتے کو رانی پور میں قومی اسمبلی کے رکن پیر فضل شاہ جیلانی کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے، سندھ میں عصمت دری اور جنسی زیادتیوں کے خلاف سخت قانون بنایا جا رہاہے، ملزمان کو سخت سزائیں دی جائیں گی، 2018 سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی حکومت سے فنڈز کم مل رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں ترقیاتی کام سخت متاثر ہوئے، خیرپور ضلع میں جلد ترقیاتی اسکیموں کا پیکیج دیا جائے گا، انہوں نے رانی پور کے لئے ٹیکنیکل کالج منظور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر منظور وسان ان کے ہمراہ تھے۔