• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں قتل ہونیوالے دوافراد میں سے ایک کا ملزم گرفتار، 2 نے ضمانت کرالی

سیالکوٹ(نمائند ہ جنگ )ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران قتل ہونیوالے دوافراد میں سے ایک کا ملزم گرفتار کرلیاگیا،2 ملزمان نے ضمانت کرالی۔ حلقہ این اے 75 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران جھگڑے میں قتل ہونے والے نوجوان ماجد کے قتل میں نامزد ملزم حمزہ بٹ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دو ملزمان خالد اور جاوید کی عبوری ضمانت 27فروری تک منظور کرلی گئی تاہم دیگر مفرور ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے۔پولیس نے مقتول کے بھائی قمر کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ نمبر 40/21 زیر دفعہ 302/324/148/149 کے تحت درج کر کے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

تازہ ترین