• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 51مصنوعی جنگلوں کا منصوبہ شروع، آلودگی ختم ہوجائیگی، وزیراعلیٰ بزدار

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ فضائی آلودگی اور اسموگ بھی سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے پھیلی، گورننس کا ماڈل بدل دیا ،صوبے کی ترقی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرونگا، لاہور میں 51 مصنوعی جنگلوں کا منصوبہ شروع ہو گیا ،آلودگی ختم ہو جائیگی ،ایک بیان میں انھوں نے کہا ہماری حکومت نے 2 برس کے دوران لاہو رمیں 10 لاکھ سے زائد درخت لگائے ہیں جبکہ سابق دو رمیں درختوں کو بے دریغ کاٹا گیا اورسابق حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث لاہور سمیت پنجاب میں آلودگی او سموگ میں بے پناہ اضافہ ہو ا ۔

تازہ ترین