خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے ہونے والا ٹاس عوامی نیشنل پارٹی نے جیت لیا۔
پشاور سے الیکشن کمیشن کے مطابق اے این پی کی شاہدہ وحید رکن کے پی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ٹاس خواتین کی مخصوص نشست پر عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین کے درمیان ہوا۔