• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاوے موساوی اور انجم ڈار برطانیہ اور جرمنی میں ملتے رہے

لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ) انجم ڈار اور کاوے موساوی برطانیہ اور جرمنی میں ملے لیکن نواز شریف اس میں زیر بحث نہیں آئے ۔

کاوے موساوی کے کزن نے انجم ڈار کو پاکستان کے ذمہ 50 کروڑ ڈالرز میں سے چار کروڑ ڈالرز کٹوتی کی پیش کش کی ۔

حالیہ براڈ شیٹ اسکینڈل کے مرکزی کرداروں میں سے ایک پاکستانی نژاد جرمن شہری انجم ڈار بھی ہے ، اس نے اس دعوے کو بے بنیاد کہہ کر مسترد کردیا کہ اس نے براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موساوی کو 2012 میں نواز شریف کی جانب سے ڈھائی کروڑ ڈالرز رشوت کی پیشکش کی تھی۔

یہ بات دونوں کے درمیان ای میل تبادلے سے معلوم ہو ئی ۔جیو پر شہزاد اقبال کے پروگرام نیا پاکستان میں انجم ڈار نے براڈ شیٹ اسکینڈل ةر سوالات کے جوابات دئے۔

ان کے مطابق کاوے موساوی چاہتے تھے کہ عدالتی کارروائی میں پڑے بغیر ان کے کمیشن کا معاملہ بیرون عدالت ہی طے ہو جائے ۔

انجم ڈار اور کاوے موساوی کے درمیان ای میل تبادلوں سے معلوم ہوا کہ جرمنی میں موساوی کے کزن فیروزباقر نے انجم ڈار کو پیشکش کی تھی کہ وہ اگر حکوم،ت پاکستان سے 50 کروڑ ڈالرز دلوانے میں تعاون کریں تو انہیں چار کروڑ ڈالرز کمیشن مل سکتا ہے ۔

تازہ ترین