پشاور( وقائع نگار) اسلامیہ کالج اور یونیورسٹی پبلک سکول کے درمیان بالائی گزرگاہ پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عوام اورطلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہر میں بیشتر مقامات پر بالائی گزرگاہوں پر کام مکمل نہ ہو سکا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بالائی گزارگاہوں پر جلد از جلد کام مکمل کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت یگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اسلامیہ کالج اور یونیورسٹی پبلک سکول کے درمیان بالائی گزارگاہ پر عرصہ دراز سے کام مکمل نہیں کیا گیاجسکی وجہ سے طلبہ کو سڑک پار کرنے میں شدید مشکلا رپیش رہتی ہے جبکہ نا مکمل کام کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی نا خوشگوار واقع رونما ہو سکتا ہے اسی طرح ایل ایر ایچ ہسپتال کے سامنے بالائی گزارگاہ اور شہر کے دیگر مقامات پر موجود بالائی گزارگاہوں پر بھی جنگلی نصب نہیں کیے گئے جو کہراہگیروں کے مشکلات کا باعث بن رہا ہے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بالائی گزارگاہوں پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے ۔