• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین ڈنک نے پی ایس ایل 6 کے حوالے سے اپنا پلان بتادیا

آسٹریلوی کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ میں (پی ایس ایل)  لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے  بین ڈنک نے کہا ہے کہ اس سیزن بھی میرا پلان لاہور قلندرز کو جتوانا ہے۔

جارح مزاج بیٹسمین بین ڈنک نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کا اس سال کا اسکواڈ ، پچھلے سال سے مختلف نہیں۔


بین ڈنک نے کہا کہ امید ہے جس اسکواڈ نے پچھلے سال اچھے نتائج دیئے، اس سال بھی دے گا۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پچھلے سال کی اچھی کارکردگی اس سیزن میں ہمارے حوصلے بلند رکھے گی، پہلے میچ میں اچھا آغاز ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سنچری بناؤں، لیکن زیادہ اہم ٹیم کی جیت ہے، خواہش ہے اس بار ایسا کچھ کریں کہ قلندرز کے فینز ہم پر فخر کریں۔

تازہ ترین