• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 225 نئے مریضوں کی تشخیص، ایک کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9869 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 225 نئے کیسز سامنے آئے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں ابتک 2958840 کوویڈ 19 کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 256444 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 175مریض صحتیاب ہوگئے اس طرح ابتک 239286 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید ایک مریض کا  انتقال ہوگیا ہے۔ اسطرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4293 ہوگئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 12865 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 12419مریض گھروں اور 11 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 435 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 397 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ اسوقت کورونا کے 55 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 


انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 225 کورونا کیسز میں 110 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں51، ضلع جنوبی 37، ضلع ملیر میں 11، ضلع وسطی 7، ضلع کورنگی 3 اورضلع غربی میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

صوبے کے دیگر اضلاع میں بدین 27، حیدرآباد 13، شہید بینظیر آباد11، گھوٹکی 9، جامشورو 8، نوشہرو فیروز 7، لاڑکانہ 5، مٹیاری 5، سجاول 5، ٹھٹہ 5، میرپورخاص 3، جیکب آباد 3، قمبر 3، عمرکوٹ 2 اور سانگھڑ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین