• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا سے 4 مریضوں کا انتقال، 386 نئے کیسز، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے  بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11040 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں 386 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں ابتک 2948971 کوویڈ-19 کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 256219 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 319 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 239111 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔  

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 4 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4292 ہوگئی ہے۔ اس وقت 12816 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 12390 مریض گھروں اور 11 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 415 مریض زیرعلاج ہیں۔


انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 397 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ اسوقت کورونا کے 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ صوبہ بھر کے 386 کورونا کیسز میں 177 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں کراچی جنوبی اور شرقی میں 58-58، کورنگی میں 26، ضلع غربی میں 17، ضلع وسطی میں 14 اور  ملیر میں چار کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

جبکہ حیدرآباد میں 39، ٹھٹھہ میں21، جامشورو میں 18، گھوٹکی میں 16، ٹنڈو محمد خان میں 15، لاڑکانہ میں 11، سانگھڑ اور سجاول میں 8-8، جیکب آباد اور کشمور میں 7-7، خیرپور اور شکارپور میں 5-5، نوشہرو فیروز میں 2، بدین، دادو، قمبر، میرپورخاص اور ٹنڈوالہیار میں 4-4 اور سکھر اور نوابشاہ میں ایک ایک مزید کیس ظاہر ہوا۔

تازہ ترین