• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کامزید 19 افریقی ممالک کو کورونا ویکسین دینے کا اعلان

بیجنگ (اے پی پی)چین کی حکومت نے براعظم افریقہ کے مزید 19 ممالک کو کورونا ویکسین کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے کہ ویکسین کے سلسلے میں چین کا بین الااقوامی تعاون کا مقصد ترقی پزیر ممالک کو کورونا وائرس کی عالمی وبا کے خدشات سے باہر نکالنا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیا ن اس وقت جاری ہوا جب فرانسیسی صدر نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں کہا تھاکہ یورپ اور امریکہ کو فوری طور پر افریقی ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنی چاہیے ،بصورت دیگر افریقی ممالک چین اور روس سے ویکسین خریدنے کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔
تازہ ترین