کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی نے 28 فروری بروز اتوار سہراب گوٹھ پر پختونوں کے جلسے کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ مرکزی قیادت سمیت کراچی ڈویژن کے زمہ داران کی مختلف علاقوں میں رابطہ مہم جاری ہے۔ سہراب گوٹھ سمیت اطراف کے علاقوں کو پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا۔ پارٹی ذمہ داران و کارکنان کی جانب سے ہینڈ بلز تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔