• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، شوہر سے جھگڑا، بیوی نے گھر کو آگ لگادی، دو ننھے بیٹے زندہ جل گئے

لاہور(ٹی وی رپورٹ)لاہور میں شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے گھر کو آگ لگادی، دو ننھے بیٹے زندہ جل گئے،مانگا منڈی کلالاں والا کھوہ کے قریب گھر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔ آگ کی اطلاع پر ریسکیو ورکرز فوری طور پر موقع پر پہنچے لیکن ان کے پہنچنے سے قبل ہی دونوں بچے جاں ہو چکے تھے۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے سوختہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ بچوں کی شناخت 3سالہ فیضان اور 2سالہ عبدالرحمان ولد وقاص کے نام سے ہوئی۔پولیس نے آگ لگنے کی تحقیقات شروع کیں تو بچوں کی والدہ تنزیلہ نے خود آگ لگانے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا تو اس نے بتایا کہ خاوند سے جھگڑے کے بعد غصے میں گھر کو آگ لگائی۔ آتش زدگی سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تازہ ترین