• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ میں پیغام پاکستان کانفرنس، سول سوسائٹی، اساتذہ، طلباء اور خواتین کی شرکت

مظفر گڑھ (نمائندہ جنگ) مظفرگڑھ ضلع کونسل کے جناح آڈیٹوریم میں پیغام پاکستان کانفرنس منعقد کی گئی۔ کانفرنس میں سول سوسائٹی کے نمائندگان اساتذہ طلباءاور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع ممبر صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر، ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد ڈاکٹر پروفیسر محمد ضیاء الحق، ڈی پی او حسن اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، پروفیسر کوثر عباس بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ ہم نے اپنے معاشرے کے افراد میں یہ احساس پیدا کرنا ہے کہ ایک دوسرے کے حق پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے تاکہ ایک مضبوط معاشرہ تشکیل پائے ۔

تازہ ترین