پشاور (لیڈی پورٹر)صوبائی ارلحکومت پشاور کے نواحی علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سڑکوں کی مرمت نہ ہونے سے علاقہ مکینوں کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔پشاور کے مختلف نواحی علاقے بڈبیر ،پلوسی ،سخی پل ،ہزارخوانی ،ارمڑ اور دیگر علاقوں میں سڑکیں ٹو پھوٹ کا شکار ہے جنکی مرمت نہیں کی گئی ہے جسکی وجہ سے علاقہ کے عوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ مریضوں اور طلبہ کو بھی مشکلات درپیش رہتی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار اس حوالے منتخب نمائندوں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی علاقہ عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔