• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں گرانفروشی پر دودھ فروشوں سمیت 24 افراد گرفتار

پشاور( وقائع نگار ) محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر دودھ فروشوں سمیت 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے گلبرگ میں دودھ کی دکانوں اور فارمز میں نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 13دودھ فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ پہاڑی پورہ میں گرانفروشی پر سبزی و پھل فروش‘ نانبائی‘ قصائیوں اور دیگر سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کے مطابق گرانفروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی فوڈ پوائنٹس مالکان سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی ۔انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔
تازہ ترین