آپ آف لائن ہیں
جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلوچستان: پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ سے ناراض


بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند نے وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ جام کمال سے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

یار محمد رند کا کہنا ہے کہ کابینہ کا رکن ہونے کے باوجود وزیراعظم ملاقات کے لیے 5 منٹ نہیں دیے جاتے۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بلوچستان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔


یار محمد رند نے سوال اٹھایا کہ پارلیمانی بورڈ میں صوبے کی نمائندگی ہی نہیں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا گیا کہ صادق سنجرانی کون ہوتے ہیں فیصلے کرنے والے، سنجرانی کے کردار کو بلوچستان میں سخت ناپسندیدگی سے دیکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سردار یار محمد رند وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں جبکہ صوبائی وزیر اور بلوچستان میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید