• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یار محمد رند کی اپنی ہی حکومت پر تنقید

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیرِ تعلیم سردار یار محمد رند نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور میں مہنگائی بڑھی ہے، ہم وعدوں کو پورا نہیں کر سکے۔

صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف و صوبائی وزیرِ تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے چمن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ارد گرد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے عوام کو بجائے ریلیف کے تکلیف دی ہے۔

یار محمد رند نے مزید کہا کہ آٹا، چینی اور گندم کے بحران میں ہمارے اپنے لوگوں کے ساتھ پی پی پی اور مسلم لیگ نون کا بھی ہاتھ ہے۔


وزیرِ تعلیم بلوچستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 25 اکتوبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کوئٹہ میں جلسہ ان کا جمہوری حق ہے، مگر وہ اس سلسلے میں قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

تازہ ترین