• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر کی ’پاوری گرل‘ کے ساتھ ’پاوری‘

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے پاکستانی پاوری گرل دنانیر مبین اور انکی بہن سے ملاقات کی ہے۔

عائشہ عمر نے دنانیر مبین اور انکی بہن کے ہمراہ بہت ہی خوشگوار موڈ میں تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

عائشہ عمر نے تصاویر کے ہمراہ دنانیر مبین سے اظہار محبت کرتے ہوئے لکھا کہ آپکی بہن بہت خوبصورت ہے۔ تم بہت خاص ہو اور جو تم کر رہی ہو وہ بھی بہت خاص ہے۔ ﷲ تعالیٰ تمہاری حفاظت اور رہنمائی کرے۔


عائشہ عمر نے لکھا کہ آپ سے مل کر اور پارٹی کر کے بہت اچھا لگا۔

اداکارہ نے دنانیر مبین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لئے دعا بھی کی۔

گزشتہ روز عائشہ عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیچ سے بہت ہی خوشگوار موڈ میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کے لباس پر دنانیر مبین کا جملہ ’پاوری ہورہی ہے‘ لکھا ہوا تھا۔

تازہ ترین