• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر اسٹیج اداکار شہزاد زیدی دوران پرفارمنس حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سینئر اسٹیج اداکار شہزاد زیدی انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف سینئر اسٹیج اداکار شہزاد زیدی دوران پرفارمنس حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔دوران پرفارمنس شہزاد زیدی کو طبیعت خراب ہونے پر فوری اسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔شہزاد زیدی کا شمار فیصل آباد کے سینئر اور معروف اداکاروں میں ہوتا تھا۔

تازہ ترین