• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین بچے دانی کے کینسر کی اہم علامات نظرانداز کردیتی ہیں،چیرٹی

لندن(پی اے ) کینسر سے متعلق چیرٹی Target Ovarian Cancer نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ بچہ دانی کے کینسر کی اہم علامت کو نظر انداز نہ کریں ،چیریٹی نے یہ بات ایک سروے رپورٹ سامنے آنے کے بعد کہی ہے رپورٹ کے مطابق مسلسل بلاٹنگ کا شکار ہونے والی 20 فیصد سے بھی کم خواتین فوری طورپر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرتی ہیں،سروے کے دوران صرف 17 فیصد خواتین نے بتایا کہ وہ مسلسل 3 ہفتے تک بلاٹنگ دیکھنے کے بعد ڈاکٹر سے رجوع کرتی ہیں، چیریٹی نے بلاٹنگ کو بچہ دانی کے کینسر کی انتہائی عام علامت قرار دیا ہے جبکہ معمول سے زیادہ پیشاب کی حاجت اور پیشاب زور سے لگنا بھی کینسر کی علامت ہوسکتی ہے ،چیریٹی کا کہناہے کہ دوسرے قسم کے کینسر کی علامت ظاہرہونے پر ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنے کی شرح زیادہ ہے سروے کے دوران کم وبیش 72 فیصد خواتین نے بتایا کہ اگر انھیں کہیں غیرمعمولی گلٹی محسوس ہوتو وہ فوری ڈاکٹر سے رجوع کرتی ہیں جبکہ 55فیصد نے کہا کہ کوئی ایسامسح ظاہرہونے پر جو شکل تبدیل کررہاہو وہ ڈاکٹر سے رجوع کرتی ہیں ،چیریٹی کی چیف ایگزیکٹو این وین جونز نے کہا کہ خواتین کو یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ مسلسل بلاٹنگ کی صورت میں جی پی سے چیک کروانا ضروری ہے انھوں نے کہا کہ اگرچہ کورونا کی وجہ سے اپنے آپ کو پہلے نمبر پر رکھنا بہت مشکل ہے کیونکہ لوگ وائرس کی وجہ سے این ایچ ایس پر پڑنے والے دبائو سے پریشان ہیں لیکن بیضہ دانی کے کینسر کی علامات کوفوری طورپر چیک کرانا اور اس کاعلاج شروع کرانے سے بہت فرق پڑتاہے ،جی پی ڈاکٹر ایلی سن ونٹ کاکہناہے کہ کورونا کی وجہ سے کینسر ختم نہیں ہوجائے گا اس لئے کینسر کی علامات ظاہرہوتے ہی ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہت ضروری ہے انھوں نے کہا کہ مسلسل بلاٹنگ،فوری طورپر پیٹ بھرا محسوس ہونا ،بھوک میں کمی ،پیٹ کادرد ،جلد جلد پیشاب کی حاجت ،پیٹ کی عادت میں تبدیلی، وزن میں کمی جیسی علامات پر فوری توجہ دینی اور ڈاکٹر سے رجوع کیاجانا چاہئے۔
تازہ ترین