• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنکیانگ میں اقوام متحدہ کیلئے دروازہ ہمیشہ کھلا ہے، چین

بیجنگ /کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے سنکیانگ میں بسنے والے ایغور مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حالات کے بارے میں ’توہین آمیز بیانات‘ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مذہبی آزادی اور لیبر حقوق حاصل ہیں۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جانچ پڑتال کی دعوت دی لیکن کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنکیانگ کا دروازہ اقوام متحدہ کے سربراہ کیلئے ہمیشہ کھلا رہے گا، ایغور مسلمانوں کی نسل کشی کا الزام مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک کے لوگوں نے زمینی حقائق اور حقیقت کو جانا ہے، چین سنکیانگ کے دورے پر اقوام متحدہ کے حقوق کے سربراہ مشیل بیچلیٹ کا بھی خیرمقدم کرتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے حقوق کے ماہرین نے کہا ہے کہ کم از کم 10 لاکھ مسلمان دور دراز کے مغربی خطے کے کیمپوں میں نظربند ہیں۔ چین بدسلوکی سے متعلق بیان کی تردید کرتا ہے۔
تازہ ترین