• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے خلاف تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے تحت سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور پارٹی رہنماؤں و کارکنان پر مقدمات کیخلاف کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان،بلال غفار،سعید آفریدی،رمضان گھانچی، جمال صدیقی، راجہ اظہر،ارسلان تاج، ریاض حیدر، ڈاکٹر عمران شاہ،شہزاد قریشی،رابستان خان، جئے پرکاش لوہانا،عدیل احمد، دعابھٹو، رابعہ اظفر نظامی،سدرہ عمران سمیت دیگر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عہدیداران سمیت کارکنان نے شرکت کی ۔اس موقع پرفردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کی دفعات لگاکر ثابت کیا کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ سے ڈرتی ہے حلیم عادل شیخ سندھ حکومت سے نہیں ڈرتا،حلیم عادل شیخ کے فارم ہاؤسز کااسٹے آرڈر موجود تھا تو پھر کن وجوہات کی بنا پر حلیم عادل کے فارم ہاؤسز کو مسمار کیا گیا ۔انہوں نےکہا کہ مراد علی شاہ سن لیں کہ ہم نے بہت کاوشوں سے پی ایس ایل کے میچز کراچی میں کرائے ہیںلیکن ہم واضح آپ کو بتارہے ہیں پی ایس ایل میچز کے ختم ہوتے ہی حلیم عادل شیخ کو رہا نہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کا اگلا گھیراؤ وزیر اعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس کی جانب ہوگا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری اور مقدمات کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔حلیم عادل شیخ اور ہمارے کارکنان کا قصور کیا ہے؟ ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہم نے کہا کہ سندھ حکومت چور ہے ہم نے کہا سندھ کی گندم سڑگئی سندھ حکومت کی نااہلی سے سندھ کے عوام کو مہنگی گندم خریدنی پڑی۔

تازہ ترین