• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیپرا کی کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلئے وارننگ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگذر نہیں کریں گے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف فاروقی نے کے الیلکٹ کی جانب سے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ تمام حقائق اوراعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ دوران سماعت چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو کچھ کرنا ہے کریں، نیپرا آپ کے ساتھ ہے، فروری میں بتا رہا ہوں کہ گرمیوں میں کراچی والوں کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے، گرمیوں میں ماضی کی طرح حالات ہوئے تو درگزر نہیں کریں گے۔ چیئرمین نیپرا کی تنبیہہ پر کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ آئندہ گرمیوں میں حالات ماضی کی نسبت بہتر ہوں گے، بن قاسم 3 پلانٹ کا پہلا یونٹ 15 مئی تک تیار ہو گا، یونٹ کی تکمیل سے 450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

تازہ ترین