• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہاں عدالتوں کا احترام نہ ہو وہاں خونی انقلاب آتا ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی (اے پی پی) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے عدالتی فیصلوں میں غیر ضروری تاخیر کو انصاف کی فراہمی میں بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب غیر ضروری تاخیر نہیں ہونے دینگے جو جج وقت پر فیصلہ نہیں کرسکے گا اس کو وضاحت دینا ہوگی جج نے ذمہ داری پوری نہ کی تو کاروائی کریں گے جن معاشروں میں عدالتوں کااحترام ختم ہو جاتا ہے وہاں خونی انقلاب آتا ہے وقت بدل چکا ہے لوگوں کو تیز ترین انصاف کی فراہمی ممکن بنانا ہوگی لوگوں کو اپنے حقوق کا ادراک ہو چکا ہے تعلیم اور معاشی طور پر مضبوط ہونے والے لوگ انصاف کے لئے عدالتوں کا رخ کررہے ہیں مظلوم اور مفلوک الحال لوگوں کو فوری انصاف دینا ہو گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں ہائی کورٹ بار راولپنڈی کی طرف سے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق احمد کے اعزاز میں الوادعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سینئر جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی،جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس طارق عباسی،جسٹس صداقت علی خان، جسٹس مرزا وقاص رئوف،جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی، جسٹس چوہدری عبدالعزیز،جسٹس رسال سید،جسٹس (ریٹائرڈ) عبادالرحمان لودھی،ہائی کورٹ بار کے صدر ملک وحید انجم،سیکرٹری جنرل راجہ فہیم الطاف نے بھی خطاب کیا۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ انصاف کی فراہمی ہمارا بنیادی مقصد ہے تیزی سے انصاف کا یہ مطلب نہیں کہ قانونی تقاضے پورے نہ کئے جائیں تیزی سے انصاف کا مطلب انصاف کو بلڈوز کرنا نہیں بے جا تاریخیں نہیں ہونا چاہئیں ایسا نہ ہو کہ ریڈر آنکھیں بند کرکے ڈیڑھ دو ماہ کی تاریخ دیدیا کریںجو جج اپنی ذمہ داری صحیح ادا کرتا نظر نہ آیا اسکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

تازہ ترین