• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ،اسپیشل پولیس یونٹس کے قیام کا فیصلہ

پشاور( گوہرعلی خان) خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ کے لئے’’ اسپیشل پولیس یونٹس ‘‘قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے،اس بات کا فیصلہ ملک میں اقلیتوں کی حقوق اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے سپریم کورٹ کےحکم پر سابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں قائم ایک رکنی ’’ڈاکٹر شعیب سڈل کمیشن‘‘ کے اجلاس میں کیا گیا ہے،ملک بھرمیں اقلیتوں کی حقوق اور ان کی مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے مذکورہ فیصلے پر چھ سال گزرنے کے بعد عمل درآمد نہ ہوسکا،فیصلے پرعمل درآمد کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں قائم ایک رکنی ’’ڈاکٹر شعیب سڈل کمیشن‘‘ نے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلکت بلتستاں حکومتوں سے اپنے اپنے صوبوں میں اقلیتوںکی مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت کے لئے’’ سپیشل پولیس یونٹ‘‘ قائم کرکے رپورٹ طلب کی ہے فیصلے پر پیش رفت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جاسکے ،اس حوالے شعیب سڈل کمیشن کی جانب سےچاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے نام ارسال کئے جانےوالے سرکولر میں کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے دئیے جانےوالے ایک فیصلے کی روشنی میں سابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹرشعیب سڈل کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن قائم کیا گیاتھا تاکہ ملک میں اقلیتوںکے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے، سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کی روشنی میں 18فروری کو ڈاکٹر شیب سڈل کی سربراہمی میں قائم ایک رکنی کمیشن کا اجلاس منعقدہوا تھاجس میں تمام صوبوں کے پراونشل پولیس افسران ؍آئی جی پیز نے شرکت کی ، جس میں ملک بھر میں اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کے تحفظ اور ان کی حفاظت کے لئے’’ سپیشل پولیس یونٹ ‘‘کے قیام پر غور کیا گیا ۔

تازہ ترین