• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی ملتان میں 2 روزہ دختران پاکستان سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز

ملتان (نمائندہ جنگ) وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام خواتین یونیورسٹی ملتان میں دو روزہ دختران پاکستان سیمینار اور ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا،سیمینار و ٹریننگ ورکشاپ میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ پنجاب عنبرین رضا،وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی نے شرکت کی،ڈاکٹر عصمت ناز،ڈاکٹر کاشف فراز،فوزیہ عرفان،ڈاکٹر شاہینہ کریم،سماجی شخصیات اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ عنبرین رضا نے کہا کہ خواتین کی ہر فیلڈ میں ترقی و خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے،وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ اپنے کثیر المقاصد نصب العین پر عمل کرکے خواتین کو ہر فیلڈ میں رہنمائی فراہم کر رہا ہے،پنجاب وومن ورکنگ ہیلتھ اتھارٹی کا قانون لا رہے ہیں جس سے خواتین کو مزید سہولیات میسر ہونگی۔عنبرین رضا نے کہا کہ ہراسمنٹ کا خاتمہ،وراثت،کوویڈ،نکاح،تعلیمی اداروں میں داخلے،رہائش،چائلڈ میرج،ملازمتوں کا کوٹہ،وراثت بارے رہنمائی ہماری پہچان ہے، طالبات اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں، ہر ممکن سپورٹ فراہم کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین