• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، نئے تعلیمی سال سے اسکول اساتذہ کے تبادلے پر پابندی ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر‘ٹی وی رپورٹ) حکومت سندھ نے محکمہ جنگلات کی 3ہزار ایکڑ زمین کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام محکموں خصوصاً بلدیاتی اداروں ، اتھارٹیز اور دیگر نیم سرکاری تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی پنشن کے معاملات حل کریں اور انہیں اس حوالے سے رپورٹ پیش کریں۔ اس سلسلے میں انہوں نے چیف سکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر پنشن کے مسئلے کو حل کرائیں‘ سندھ کابینہ نے مکمل غور و خوص کے بعد اسکول اساتذہ کے تبادلہ اور پوسٹنگ پالیسی کی منظوری دیدی جس کے تحت نئے تعلیمی سال سے اساتذہ کے تبادلے پر پابندی ختم کردی گئی ہے ‘ کابینہ اجلاس میں سی پیک کے تحت ایس ای زیڈ کو بجلی کی فراہمی کے لئے 4.25 ارب روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو نیو سندھ سیکرٹریٹ میں مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔وزیر تعلیم سعید غنی اور سکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو نے ڈرافٹ ٹرانسفر اینڈ پوسٹنگ پالیسی پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کے عام تبادلوں کو ہر سال مارچ کے مہینے میں نوٹیفائی کیا جائے گا اور اس کا اطلاق نئے تعلیمی سال سے کیا جائے گا۔دلچسپی رکھنے والے اساتذہ کو جنوری کے دو ہفتوں کے دوران اپنے تبادلے کے لئے ای ٹرانسفر کی درخواستیں پیش کرنی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) آفس کے ذریعہ تبادلہ درخواستوں کی جانچ پڑتال جنوری کے تیسرے اور چوتھے ہفتے کے دوران) ای ٹرانسفر درخواستوں کی جانچ پڑتال، سوائے ان کے جہاں فروری کے پہلے ہفتے میں ڈی ای او متعلقہ ڈائریکٹر کا مجاز ہوں۔ د) فروری کے دوسرے اور تیسرے ہفتوں کے دوران ڈائریکٹر ایچ آر کے ذریعہ ای ٹرانسفر درخواست کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔مارچ کے تیسرے ہفتے تک محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر سسٹم کے ذریعہ تیار کردہ احکامات کو اپ لوڈ کردیا جائے گا ۔ وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ مذکورہ بالا مقررہ ٹائم لائنزکا اطلاق ایسے معاملات میں لاگو نہیں ہوں گے جیسے سنگل روم اسکول دوبارہ کھولے جائیں ، شادی بیاہ کے معاملات ہوں ، شریک حیات کی موت ہو اور طلاق (خواتین اساتذہ کے لئے) اور بیمار اساتذہ جنہیں دائمی بیماری سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ کابینہ نے مکمل غور و خوص کے بعد اسکول اساتذہ کے تبادلہ اور پوسٹنگ پالیسی کی منظوری دے دی۔مشیر ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے کابینہ سے درخواست کی کہ وہ دو ملحقہ جنگلات کاٹھور اور حیات گاہو میں پام آئل کے درخت کی شجر کاری کے لیے محکمہ جنگلات کی 3000 ایکڑ زمین سندھ کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فراہم کی جائے تاکہ پام آئل کی پیداوار کے لیے پام آئل کے درختوں کی شجرکاری کی جاسکے۔کابینہ نے محکمہ زراعت پر زور دیا کہ وہ زراعت کے آلات کی فراہمی اور رعایتی قیمت پر سولر ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لئے اسکیمیں تیار کرے اور منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کرے۔زمینی استعمال کے محکمہ نے خصوصی اقتصادی (ایس ای زیڈ) ، دھابیجی زون کے لئے 220 کے وی گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کے لئے این ٹی ڈی سی کو سات ایکڑ رقبے کی الاٹمنٹ کا معاملہ پیش کیا۔

تازہ ترین