• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میچز پر جوا سٹہ لگانے والے 3ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل کے میچز پر جوا سٹہ لگانےو الے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو کی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر میمن نگر میں ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تین ملزموں کاشف عرف ڈالڈا، محمد مزمل اور احمد رضا کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے منشیات ، غیر قانونی اسلحہ ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پاکستان سپر لیگ کے میچز پر جوا سٹہ لگارہے تھے اور انکے پاس دبئی اور دیگر ملکوں کی لائن بھی تھی جس پر انکا کاروبار چل رہا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین