• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحابہؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے،سنی رابطہ کونسل

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )صحابہ کرامؓ و اہلبیتؓ عظام کی محبت ایمان کا حصہ ہے، ان پر ایمان لائے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔حکومت صحابہ کرامؓ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے گستاخوں کو فی الفور گرفتار کرے۔علامہ حق نواز جھنگوی شہید صحابہ کرام ؓو اہلبیت عظامؓ کے مداح تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی تحفظ ناموس صحابہؓ و اہلبیتؓ کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ منگل کو سنی رابطہ کونسل سٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں علامہ حق نواز کے یوم وفات پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،مرکزی رہنما علامہ مسعودالرحمن عثمانی،علامہ شیخ تصدق حسین،علامہ عطاء محمد دیشانی،حافظ نصیر احمد، مولانا عبدالرحمن معاویہ، مولانا یعقوب طارق،مولانا وقار احمد ودیگر نے کہا کہ علامہ حق نواز شہید ایک نڈر،بے باک، مجاھد، عالم باعمل اور قومی رہنما تھے، انکا فریق مخالف دلائل سے ان کے سامنے کھڑا نہ رہ سکا بلکہ گولی،گالی اور فساد پر اتر آیا تھا اور انکو 22 فروری 1990 کو گھر کی دہلیز پر شھید کر دیا گیا۔
تازہ ترین