• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لئی ایکسپریس وے ،تجارتی سرگرمیوں کیلئے مقامات کی نشاندہی کی ہدایت

راولپنڈی(راحت منیر،اپنے رپورٹرسے) پنجاب حکومت نے لئی ایکسپریس وے منصوبے کو اقتصادی فوائد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیسپاک اور اربن یونٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبہ میں مزید تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کیلئے جگہوں کی نشاندہی کی جائے۔ذرائع کے مطابق اقتصادی فوائد کیلئے لئی ایکسپریس وے سے منسلک علاقوں کو کمرشل کرنے کی بھی تجویز ہےتاکہ حکومت کو ریونیو کی میں میں بھی آمدنی ہوسکےاور عوام کو روزگار کے مواقع کے ساتھ ساتھ بے ہنگم شہری ترتیب کو بھی قانون قاعدے کے تحت ترقی دی جاسکے۔ ذرائع کے مطابق اربن یونٹ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ کے ورکنگ ایریا کی ڈیجیٹل اور پراپرٹی کی تفصیلات نیسپاک کو فراہم کریگا۔ نیسپاک مزید تجارتی علاقوں کی نشاندہی کر ےگا۔ ذرائع کے مطابق نالہ لئی منصوبہ میں آنے والے 1640 مکانات میں زیادہ تر تین سے پانچ مرلہ کے رہائشی گھر ہیں۔حکومت ان کو کمرشل کرنے کی سہولت دے کر ریونیو بڑھانا چاہتی ہے۔کمرشل زوننگ کے بعد تعمیراتی کوڈ بھی نافذ ہوگا۔ نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبہ میں پہلے بھی تجارتی مقاصد کیلئے تین جگہوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔
تازہ ترین