آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آئندہ نسلوں کیلئے منشیات سے پاک معاشرہ یقینی بنانا ہو گا، اعجاز شاہ

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں منشیات کے نقصانات سے متعلق آگہی ضروری ہے،منگل کو ریجنل ڈائریکٹوریٹ اے این ایف راولپنڈی اور ری ہیبلیٹیشن سینٹر کےدورہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنے آنیوالی نسلوں کے لئے منشیات سے پاک اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنانا ہے, منشیات کے شکار افراد کی بحالی کے لیے سہولیات مزید بہتر کی جائیں،منشیات کے شکار افراد کی پروفیشنل ٹریننگ بھی کروائی جائے۔ ان افراد کی بحالی کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔وفاقی وزیر نےکہا کہ منشیات کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد سے مزید