• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت جتوئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے، گورنر سندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سیف اللّٰہ ابڑو کا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے، ہم نے لاڑکانہ کو بھی سیف اللّٰہ ابڑو کی صورت میں سینیٹ میں نمائندگی دی ہے، لیاقت جتوئی کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں، وزیراعظم نے کبھی اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ الزامات لگتے رہتے ہیں، سینیٹ ٹکٹ پارلیمانی بورڈ نے دیئے ہیں، ایک ایک نام پر مشاورت ہوئی ہے، سیف اللّٰہ ابڑو کو ٹکٹ پارلیمانی بورڈ نے دیا ہے۔

 عمران اسماعیل نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کی سربراہی وزیراعظم نے کی تھی، لیاقت جتوئی سے میں خود بات کروں گا۔


 گورنر سندھ  نے کہا کہ پارلیمنٹیرین آئی جی سندھ سے نالاں ہیں، میں نے وزیر اعلی سندھ سے حلیم عادل شیخ کے  واقعے پر مکمل رپورٹ مانگی ہے، امید ہے وزیر اعلی سندھ جلد مجھے خط کا جواب دیں گے۔

 عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیر اعلی جب رپورٹ دیں گے تو وزیراعظم کو مکمل ثبوت کیساتھ معاملے سے آگاہ کروں گا، وزیراعظم کو بتادیا ہے کہ سندھ میں آئی جی کی تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے۔

تازہ ترین