• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ کودل کا عارضہ بھی نہیں ہے، ڈاکٹرز

ڈاکٹرز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو دل کا عارضہ لاحق نہیں ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ حلیم عادل شیخ کی ای سی جی رپورٹ بلکل صحیح ہے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کا دل بہتر کام کررہا ہے، حلیم عادل شیخ کی ایکوٹیسٹ، کارڈیک بائیومیکر رپورٹ بھی نارمل ہے۔


رپورٹ کے مطابق دل کا عارضہ نہ ہونے پر حلیم عادل شیخ کو شعبہ آرتھو پیڈک جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حلیم عادل شیخ کو21 فروری کی رات 10بجے ادارہ امراض قلب لایا گیا تھا، حلیم عادل شیخ نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی۔

تازہ ترین