• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی منڈیوں کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں، سعودی عرب

سعودی عرب نے تیل کی منڈیوں اور عالمی سطح پر تیل کی فراہمی کے لیے استحکام کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے دوران شریک وزرا کی کونسل نے کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے، توانائی کی حفاظت اور مارکیٹ کے توازن میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار اور ویکسین کی پیشرفت کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا۔


اجلاس میں شدت پسندوں کے سرحد پار ہونے والے حملوں کی مذمت  بھی کی گئی۔

تازہ ترین