آپ آف لائن ہیں
منگل7؍رمضان المبارک 1442ھ 20؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میں ڈائناسور ہوں، میری عمر 250ملین سال ہے، ڈوین جانسن

ہالی وڈ سپر اسٹار اور معروف ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) اپنی بیٹیوں سے بہت پیار کرتے ہیں اور اکثر ان سے اپنی محبت کا اظہار انوکھے انداز میں کرتے رہتے ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے الگ اور مزاحیہ انداز میں اپنی بیٹی ٹیا سے محبت کا اظہار کیا۔

ڈوین جانسن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کے ہمراہ 2 تصاویر شیئر کیں جس میں ان کی بیٹی انکا ہاتھ پکڑ کر دیکھ رہی ہے۔

ڈوین جانسن نے پوسٹ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ہاتھ کی سختی اور ان پر نشانات کو دیکھ اور چھو کر میری بیٹی کیا محسوس کرتی ہے اور اس کا کیا مطلب سمجھتی ہے۔


ڈوین جانسن نے اپنی بیٹی سے کہا کہ میں ڈائناسور ہوں اور میری عمر250 ملین سال ہے۔ والد کا جواب سن کر بیٹی نے حیرانی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ ڈوین جانسن باڈی بلڈنگ اور سخت ترین ورزش کرتے ہیں جس کی وجہ سے انکے ہاتھ سخت اور ان پر نشانات ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید