• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برانڈڈ کپڑوں پر پیسے خرچ کرنے کا شوق نہیں ہے، سارہ علی خان

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اکثر ہی اپنی ڈریسنگ اور فٹنس کے حوالے سے سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں۔تاہم کئی بڑے فیشن شوز کی شو اسٹاپر بننے والی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ پیسہ خرچ کرنا بالکل پسند نہیں ہے۔ نہ ہی انہیں برانڈڈ کپڑوں کا شوق ہے۔ سارہ علی خان کے مطابق، وہ ڈیزائنر اور مہنگے کپڑوں پر پیسے خرچ کرنے سے زیادہ سروجنی نگر کے کپڑے خریدنا پسند ہے۔ وہ سروجنی نگر کے شلوار سوٹ میں بھی کافی خوش ہیں۔ یعنی سارہ علی خان کو ڈیزائنر اور برانڈیڈ کپڑوں پر روپے خرچ کرنے سے زیادہ نارمل کپڑے خرید کر پیسے بچانا پسند ہے۔ وہیں دوسری اداکارہ کو دیکھیں تو وہ اس معاملے میں بالکل الگ ہیں۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو آخری بار سارہ علی خان، ورون دھون کے ساتھ ’قلی نمبر-1‘ میں نظر آئی تھیں۔ وہیں حال ہی میں اکشے کمار اور دھنش کے ساتھ ان کی ’اترنگی رے‘ کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں سارہ علی خان ایک بار پھر بڑی بہن بن گئی ہیں۔ ان کے والد اور بولی وڈ اداکارہ سیف علی خان چوتھی بار والد بنے ہیں۔ کرینہ کپور خان نے21 فروری کو ہی اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا ہے، جس کی تصویر دیکھنے اور نام جاننے کے لئے ہر کوئی بیتاب ہے۔

تازہ ترین