لاہور (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کو جاتی امرا اراضی کیس میں2مارچ کو طلب کر لیا۔ نیب نے مریم نواز کو2مارچ کوصبح 11بجے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔مذکورہ کیس میں نیب نے سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور احد چیمہ کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔